حیدرآباد

تلنگانہ میں تیار کردہ 1.2 کروڑ قومی پرچموں کی تقسیم

مرکز نے ترنگے کی کمی کے پیش نظر گھروں پر کاغذسے تیار کردہ پرچم لگانے کا مشورہ دیا ہے۔آزادی کے 75برس کی تکمیل کے موقع پر تلنگانہ حکومت ریاست بھر میں 1.20کروڑترنگے مفت تقسیم کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں 1.2کروڑقومی پرچموں کی تقسیم کاکام کیاجارہا ہے۔ایک طرف ریاستی حکومت نے تلنگانہ میں تیار کردہ قومی پرچموں کی تقسیم کا آغاز کیا ہے تو وہیں دوسری طرف مرکزی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں پر کاغذسے تیار کردہ پرچم لگائیں۔

مرکز نے ترنگے کی کمی کے پیش نظر گھروں پر کاغذسے تیار کردہ پرچم لگانے کا مشورہ دیا ہے۔آزادی کے 75برس کی تکمیل کے موقع پر تلنگانہ حکومت ریاست بھر میں 1.20کروڑترنگے مفت تقسیم کررہی ہے۔آزادی کے دن ہر گھر پریہ ترنگے لگائے جائیں گے۔

چیف سکریٹری سومیش کمار کا کہنا ہے کہ دوسری ریاستیں مختلف مقامات سے قومی پرچموں کا انتظام کررہی ہیں،اس کے برعکس ریاستی حکومت، تلنگانہ میں تیار کردہ پرچموں کی تقسیم کا کام کررہی ہے۔چیف سکریٹری نے گذشتہ روز ایک شاپنگ مال میں پرچموں کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز کیا تھا۔

اسی دوران تلنگانہ کے وزیرہینڈلومس کے تارک راما راو نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی آزادی کے 75برس کی تکمیل کے موقع پر ملک میں بڑے پیمانہ پر قومی پرچموں کی تیاری کا کام نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میک ان انڈیا کے باوجود مرکزی حکومت آزادی کے سنگ میل کی اس تقریب کے لئے قومی پرچموں کو پیشگی طورپر تیار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

تلنگانہ حکومت کی جانب سے آزادی کے 75برس کی تکمیل کی تقاریب منائی جارہی ہیں، اسی کے پیش نظرہینڈلومس ڈپارٹمنٹ نے جولائی میں ہی سرسلہ ٹاون میں 1.2ترنگوں کی تیاری کا آرڈردیاتھا۔ان پرچموں کی تیاری کے لئے بنکر90لاکھ میٹرک ٹن کپڑے کا استعمال کررہے ہیں۔

a3w
a3w