تلنگانہ کے وزیر گنگولا کملاکر کورونا سے متاثر

کملاکر نے گذشتہ چند دنوں سے ان کے رابطہ میں آنے والے تمام افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ خود کو الگ تھلگ کرلیں اور کوویڈ کا معائنہ کروائیں۔واضح رہے کہ ریاستی وزیر2021میں بھی اس وبا سے متاثر ہوئے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بی سی ویلفیر گنگولہ کملاکر کوویڈ سے مثبت پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی ابتدائی علامات پر انہوں نے اپنا معائنہ کروایا جس پر رپورٹ مثبت آئی۔انہوں نے کہاکہ وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔

انہوں نے گذشتہ چند دنوں سے ان کے رابطہ میں آنے والے تمام افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ خود کو الگ تھلگ کرلیں اور کوویڈ کا معائنہ کروائیں۔واضح رہے کہ ریاستی وزیر2021میں بھی اس وبا سے متاثر ہوئے تھے۔وہ حضورآباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے موقع پر چلائی گئی مہم کے دوران اس وبا کے شکار ہوگئے تھے۔