حیدرآباد

حکومت تقریباً ایک لاکھ نئے افراد کو وظائف کی تقسیم جاری رکھے گی:وزیر زراعت

پنچایتوں میں 1331 نئے منظور شدہ استفادہ کنندگان میں تقسیم کئے گئے۔وزیرموصوف نے اس موقع پر کہا کہ تلنگانہ حکومت تقریباً ایک لاکھ نئے منظور شدہ افراد کو وظائف کی تقسیم جاری رکھے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرزراعت سنگی ریڈی نرنجن ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں پنشن میلہ جاری رہے گا۔ریاستی وزیر نے ونپرتی ضلع کے گوپال پیٹ منڈل مستقر میں ریاستی حکومت کی طرف سے آسراوظائف کے کارڈس تقسیم کئے۔

پنچایتوں میں 1331 نئے منظور شدہ استفادہ کنندگان میں تقسیم کئے گئے۔وزیرموصوف نے اس موقع پر کہا کہ تلنگانہ حکومت تقریباً ایک لاکھ نئے منظور شدہ افراد کو وظائف کی تقسیم جاری رکھے گی۔

 انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتیں غریبوں کو 75-200 روپئے وظیفہ دیتی تھیں اور اس کی کافی تشہیر کرتی تھیں لیکن اب تلنگانہ حکومت 2000 اور 3000 وظیفہ دے رہی ہے۔

 انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاست تلنگانہ غریب خاندانوں کے لیے مفت بجلی، رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ، کلیانا لکشمی شادی مبارک جیسی اسکیمات پر عمل کررہی ہے جس کی مثال ملک کی کسی بھی دوسری ریاست میں نہیں ملتی۔