حیدرآباد میں انداز بیاں اور مشاعرہ وکوی سمیلن
ایس آر زیڈ انٹر پرائزس کی جانب سے 4 نومبر کو ایس ایس کنونشن شمس آباد (ایرپورٹ روڈ) مشاعرہ اور کوئی سمیلن کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔
حیدرآباد: ایس آر زیڈ انٹر پرائزس کی جانب سے 4 نومبر کو ایس ایس کنونشن شمس آباد (ایرپورٹ روڈ) مشاعرہ اور کوئی سمیلن کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔
اس تقریب میں اردو اور ہندی کے 14 سے زیادہ شعرا کرام اور کوی حضرات اپنے کلام سنائیں گے۔ اس پروگرام کا انداز بیان اور مشاعرہ کوی سمیلن کا عنوان رکھا گیا ہے۔
ایس آر زیڈ انٹر پرائزس کے منیجنگ ڈائرکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ اس پروگرام کے پروموٹرس شازیہ قدوائی اور ریحان صدیقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشاعرہ اور کوی سمیلن میں شرکت کے لئے ٹکٹ‘بک مائی شوکی ویب سائٹ پر حاصل کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ فون نمبر 7981349791 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
مشاعرہ اور کوی سمیلن کے لئے ٹکٹس حیدرآباد میں تمام مسقطی اوٹ لیٹس‘ ایس آر زیڈ ہالی ڈیز پرانی حویلی ایس آر ٹریڈرز بیگم بازار‘ کابل دربارہوٹل ٹولی چوکی‘ سائن انڈیا‘ آفس ٹولی چوکی‘ ففتھ ایونیو بنجارا ہلز پر دستیاب رہیں گے۔