حیدرآباد

حیدرآباد میں وائی ایس آر میموریل تعمیر کی جائے: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ چیف منسٹر کے سی آر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ شہر حیدرآباد میں سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہاراؤ، سابق چیف منسٹرس این ٹی آر اور ڈاکٹر ایم چنا ریڈی کے میموریل کے طرز پر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی بھی یادگار تعمیر کریں۔

حیدرآباد: کانگریس نے شہر حیدرآباد  میں متحدہ ریاست اے پی کے سابق چیف منسٹر آنجہانی راج شیکھر ریڈی کی یاد گار تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اے ریونت ریڈی نے آنجہانی قائد کو ان کی 73 ویں یوم پیدائش پر بھر پور خراج پیش کرنے کے بعد یہ مطالبہ کیا۔

 اے ریونت ریڈی نے سابق ایم پی وائی ایس آر کے قریبی رفیق کے وی پی رامچندر راؤ، سی ایل پی قائد، ملوبھٹی وکراماکہ، سابق وزراء پونالہ لکشمیا اور محمد علی شبیر، پارٹی ترجمان داسوجی شراون اور پارٹی کے قائدین نے پنجہ گٹہ میں واقع راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ پر پہنچے اور انہیں گلہائے خراج پیش کیا۔

ریونت ریڈی جو رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، حیدرآباد میں وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی یادگار تعمیر کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ”وہ چیف منسٹر کے سی آر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ شہر حیدرآباد میں سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہاراؤ، سابق چیف منسٹرس این ٹی آر اور ڈاکٹر ایم چنا ریڈی کے میموریل کے طرز پر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی بھی یادگار تعمیر کریں۔

 ٹی پی سی سی چیف نے کہا کہ اگر موجودہ ٹی آر ایس حکومت، وائی ایس آر میموریل کی تعمیر میں ناکام رہتی ہے تو، ریاست میں برسر اقتدار آنے کے بعد کانگریس، وائی ایس آر یادگار ضرور تعمیر کرے گی اور انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کانگریس، اندرون سال تلنگانہ میں ضرور برسر اقتدار آئے گی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ وائی ایس آر کی آتما کو شانتی ملے گی۔

جب راہول گاندھی ملک کے وزیر اعظم نہیں بن جاتے۔ آنجہانی قائد کا خواب تھا کہ راہول گاندھی، وزیر اعظم بن جائیں۔ وائی ایس آر کو ایک عظیم قائد قرار دیتے ہوئے صدر پردیش کانگریس نے کہا کہ وہ، راج شیکھر ریڈی کے آئیڈیاز پر عمل کرتے رہیں گے۔

ملوبھٹی وکرامارکہ نے کہا کہ وائی ایس آر نے کئی اہم انقلابی فلاحی اسکیمات جیسے سوشل سیکوریٹی پنشن، راجیو آروگیہ شری، غریب طلبہ کو فیس ری ایمبرسمنٹ، کومتعارف کرایا۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ وائی ایس آر، عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ آنجہانی قائد نے ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اقلیتوں اور کسانوں کی سماجی، معاشی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں اور یہ طبقات راج شیکھر ریڈی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

محمد علی شبیر نے مزید کہا کہ یہ وہی راج شیکھر ریڈی تھے جنہوں نے مسلمانوں کو4فیصد ریزرویشن فراہم کئے اور مسلم طلبہ کو اوورسیز اسکالرشپس فراہم کی تھی۔

a3w
a3w