حیدرآباد

حیدرآباد میں کرناٹک کی پرائیوٹ بس حادثہ کاشکار

پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت بس میں تقریبا 40مسافرین سوار تھے۔ اس حادثہ کے نتیجہ میں سڑک اوراس کے اطراف بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں کرناٹک کی پرائیویٹ بس حادثہ کا شکار ہوگئی تاہم اس حادثہ میں تمام مسافرین محفوظ رہے۔ اس بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ بس منگل کی صبح خیریت آباد کے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کے دفتر کے قریب سڑک کے درمیانی حصہ سے ٹکراگئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت بس میں تقریبا 40مسافرین سوار تھے۔ اس حادثہ کے نتیجہ میں سڑک اوراس کے اطراف بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے کرین کی مدد سے بس کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کرنے کا کام کیا۔پنجہ گٹہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w