آندھراپردیش

راج شیکھر ریڈی کو جگن موہن ریڈی اور شرمیلا کا خراج

جگن نے والدہ وجئے اماں، بہن وائی ایس شرمیلا، اہلیہ بھارتی اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ضلع کڑپہ میں ایڈپو لا پایا میں وائی ایس آر گھاٹ پر آنجہانی قائد کی قبر پر پھول کا ہار رکھا۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے جمعہ کے روز یہاں اپنے والد اور متحدہ ریاست اے پی کے سابق چیف منسٹر راج شیکھر ریڈی کو  ان کی73 ویں یوم پیدائش پر بھر پور خراج پیش کیا۔

جگن نے والدہ وجئے اماں، بہن وائی ایس شرمیلا، اہلیہ بھارتی اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ضلع کڑپہ میں ایڈپو لا پایا میں وائی ایس آر گھاٹ پر آنجہانی قائد کی قبر پر پھول کا ہار رکھا۔ اس موقع پر وہ یہاں منعقدہ ایک دعائیہ اجتماع میں شریک تھے اور چند منٹ تک خاموش رہے۔

جگن موہن ریڈی اس وقت گھاٹ پہنچے جبکہ وجئے اماں، شرمیلا اور دیگر پہلے سے ہی یہاں بیٹھے ہوئے تھے۔ جگن کی جانب سے اپنے والد کو گلہائے خراج پیش کرنے اور قبر پر پھول کا ہار رکھنے سے قبل شرمیلا اپنے بچوں اور ماں وجئے اماں کے ساتھ یہاں سے روانہ ہوگئیں۔

شرمیلا کے شوہر انیل جو ایک مبلغ ہیں، یہاں دکھائی نہیں دئیے۔ تلنگانہ میں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے بعد بھائی اور بہن کے درمیان اختلافات منظر عام پر آئے ہیں۔

a3w
a3w