شمالی بھارت

سرحد پار کرنے کی کوشش، پاکستانی ہندو گرفتار

بارڈر سیکوریٹی فورس نے ایک پاکستانی شہری کو گجرات کے ضلع بناس کنٹھہ میں سرحد پار کرتے ہوئے ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتارکرلیا۔

احمدآباد: بارڈر سیکوریٹی فورس نے ایک پاکستانی شہری کو گجرات کے ضلع بناس کنٹھہ میں سرحد پار کرتے ہوئے ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتارکرلیا۔

بی ایس ایف نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ منگل کے دن بی ایس ایف جوانوں نے دیکھا تھا کہ ایک پاکستانی شہری بین الاقوامی سرحد پار کررہا ہے۔

نادیشوری (بناس کنٹھہ) میں بارڈر آؤٹ پوسٹ کے قریب گیٹ چڑھ کر وہ جیسے ہی نیچے اترا اسے پکڑلیا گیا۔

بی ایس ایف گجرات فرنٹیر نے کہا کہ دیارام نامی یہ شخص پاکستان میں نگرپارکر کا رہنے والا ہے۔

a3w
a3w