مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں جاری: اردغان

اردغان نے کہا کہ ترکیہ نے اپنے نیٹو اتحادیوں بشمول امریکہ اور عراقی حکام کو حملے کے بارے میں اپنے موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے عراق سے مطالبہ کیا کہ وہ کرد عسکریت پسندوں کے پروپیگنڈے کے جال میں نہ پھنسے۔

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ انقرہ کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں ابھی بھی جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصر کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ملاقاتیں بھی "بڑی رکاوٹوں ” کے بغیر جاری ہیں۔

انہوں نے قاہرہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے انقرہ کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مصر کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ دوہوک میں ایک عراقی پہاڑی تفریحی مقام پر بمباری کے حوالے سے، جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے اردغان نے زور دے کر کہا کہ یہ حملہ دہشت گردوں نے ترکیہ اور عراقی تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے اپنے نیٹو اتحادیوں بشمول امریکہ اور عراقی حکام کو حملے کے بارے میں اپنے موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے عراق سے مطالبہ کیا کہ وہ کرد عسکریت پسندوں کے پروپیگنڈے کے جال میں نہ پھنسے۔

عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یوکرین میں جنگ کی پیش رفت کے بارے میں صدر اردغان نے کہا کہ وہ چند روز قبل یوکرین کے غلہ کی برآمد کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد تمام فریقین کی طرف سے اس کی شرائط کے عملی نفاذ کا انتظار کر رہے ہیں۔

ترکیہ چینل (ٹی آر ٹی) کو انٹرویو دیتے ہوئے اردغان نے کہا کہ یوکرینی اناج کو دنیا میں منتقل کرنے کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت کافی عرصہ پہلے شروع ہوئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان مفاہمت کے لیے ہماری کوششیں جنگ سے پہلے شروع ہوئی تھیں اور ہم اب بھی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

a3w
a3w