شمال مشرق

شادی شدہ بیٹی بھی ہمدردی کی بنیاد پر سرکاری ملازمت کی حقدار: کلکتہ ہائی کورٹ

ریکھاپال کے وکیل نے دلیل دی کہ جب بیوہ یا مطلقہ کو اس کے باپ کے خاندان کی رکن سمجھا جاتا ہے تو شادی شدہ خاتون کو کیوں نہیں۔

کولکتہ: کلکتہ ہائی کورٹ نے ولنگ دی ہے کہ شادی شدہ خاتون تک ہمدردی کی بنیاد پر ریاستی حکومت کی نوکری حاصل کرنے کی حقدار ہے۔ ڈیویژن بنچ نے ریکھا پال کی درخواست ِ ملازمت کے کیس میں یہ حکم جاری کیا۔ حکومت ِ مغربی بنگال نے اس بنیاد پر درخواست مسترد کردی تھی کہ درخواست دینے کے وقت وہ شادی شدہ تھی۔

مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں مغربی بنگال پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے پراجکٹ کے لئے حکومت نے جو اراضی حاصل کی تھی اس میں ریکھا پال کے باپ کی زمین بھی شامل تھی۔ 2012 میں ریاستی حکومت نے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ پراجکٹ کے لئے جن لوگوں کی اراضی حاصل کی گئی ان میں ہر فیملی کے ایک رکن کو ملازمت دی جائے گی۔

 ریکھاپال کے وکیل نے دلیل دی کہ جب بیوہ یا مطلقہ کو اس کے باپ کے خاندان کی رکن سمجھا جاتا ہے تو شادی شدہ خاتون کو کیوں نہیں۔

a3w
a3w