کھیل

عمران ہمیں جزیرہ پر چھوڑکر خاتون سے بات کرنے چلے گئے تھے:اکرم

عمران خان ہمیں اپنی ایک خاتون دوست کے ہمراہ نجی جہاز میں ایک جزیرے پر لیکر گئے جہاں وہ ہمیں چھوڑکر خاتون کے ساتھ باتیں کرنے کیلئے گھر چلے گئے تھے۔

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ماضی کا دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ1988 میں گیانا میں ٹسٹ میچ کے دوران عمران خان ہمیں اپنی ایک خاتون دوست کے ہمراہ نجی جہاز میں ایک جزیرے پر لیکر گئے جہاں وہ ہمیں چھوڑکر خاتون کے ساتھ باتیں کرنے کیلئے گھر چلے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دی گریڈ کرکٹر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وسیم اکرم نے مزید کہاکہ میرے ساتھ اعجاز تھے، ہم نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا کہ اب ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ ہمیں یہ بھی نہیں پتہ تھاکہ ہوٹل واپس کیسے جائیں گے، ہم جنوبی امریکہ میں ایک جزیرے پر تھے۔

انہوں نے بتایاکہ جزیرے پر چند لڑکے تھے جو ہمیں جانتے تھے، انہوں نے ہم سے پوچھا کہ آپ کشتی پر جانا چاہیں گے، ہم تقریباً7 سے 8 گھنٹے دریا میں گھومتے رہے اور جب واپس آئے تو عمران خان جانے کیلئے تیار تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میزبان وسیم اکرم سے پوچھتے ہیں کہ بطور نوجوان کھلاڑی عمران خان کیسے تھے، اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرے لیے یہ ایک فن تھا، عمران خان نے مجھ سے کہا کہ چلو نائٹ کلب چلتے ہیں، میں نے ان سے کہاکہ میں تیار ہوں۔