انٹرٹینمنٹ

فلم ایمرجنسی: انوپم کھیر جے پرکاش نارائن کا کردار کریں گے

انوپم کھیر نے ٹویٹ کیا ’’ وہ کنگنا رناوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایمرجنسی میں جے پرکاش نارائن کا کردارنبھانے پر بہت خوش اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی ان کی 527 ویں فلم ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر فلم ایمرجنسی میں جے پرکاش نارائن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ان دنوں کنگنا رنوت فلم ‘ایمرجنسی’ کو لے کر چرچا میں ہیں۔ اس فلم میں کنگنا رنوت سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی اور فلم کی ہدایت کاری کریں گی۔

وہ اس فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈیوس بھی کریں گی۔ کنگنا رنوت کے لک کے بعد اب اس فلم سے انوپم کھیر کا لک بھی سامنے آگیا ہے۔ انوپم کھیر فلم ‘ایمرجنسی’ میں آنجہانی سیاستدان جے پرکاش نارائن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

انوپم کھیر نے ٹویٹ کیا ’’ وہ کنگنا رنوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایمرجنسی میں جے پرکاش نارائن کا کردارنبھانے پر بہت خوش اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی ان کی 527 ویں فلم ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم ایمرجنسی 1975 میں لگنے والی ایمرجنسی کی کہانی سے متصل ہے ۔ 25 جون 1975 کو اندرا گاندھی کی قیادت میں اس وقت کی کانگریس حکومت نے پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی ۔ یہ فلم 25 جون 2023 کو ریلیز ہوگی۔

a3w
a3w