کھیل

فیفا رینکنگ کا اعلان

ورلڈ چمپئن ارجنٹائن فیفا کی نئی عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر فائز ہوگیا جبکہ برازیل بدستور نمبر ون ہے۔

پیرس: ورلڈ چمپئن ارجنٹائن فیفا کی نئی عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر فائز ہوگیا جبکہ برازیل بدستور نمبر ون ہے۔

قطر میں ہوئے ورلڈکپ میں شاندار کامیابی کے بعد ارجنٹائن ایک قدم آگے بڑھ کر فیفا کی نئی عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر فائز ہوگیاہے۔

سیمی فائنلسٹ مراقش کی ٹیم 11 درجے ترقی ملنے کے بعد 11 ویں پوزیشن پر براجمان ہوگئی ہے جبکہ انگلینڈ بدستور پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

جرمن ٹیم تنزلی کے بعد امریکہ سے پیچھے چلی گئی ہے۔ فرانس ایک درجے بہتری سے تیسرے نمبر پر آگئی جبکہ بلجیم کو 2 درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر جانا پڑا۔

نیدر لینڈز نے 2 درجے بہتری سے چھٹی پوزیشن قبضے میں کرلی۔ وہیں دوسری جانب کروشیا کو 5 درجے بہتری نے ساتویں نمبر کا حقدار بنادیا۔ اٹلی آٹھویں‘ پرتگال نویں اور اسپین 10 ویں نمبر پر ہے۔

a3w
a3w