تلنگانہ

قومی درجہ دینے کیلئے کالیشورم پراجکٹ اہل نہیں

مرکزی حکومت نے واضح کردیاکہ کالیشورم پروجیکٹ کوقومی درجہ نہیں دیا جاسکتا۔مملکتی وزیر جل شکتی بشویشورتوڈو نے کہاکہ تلنگانہ کے باوقارکالیشورم پروجیکٹ قومی درجہ دینے کے لئے اہل نہیں ہے۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت نے واضح کردیاکہ کالیشورم پروجیکٹ کوقومی درجہ نہیں دیا جاسکتا۔مملکتی وزیر جل شکتی بشویشورتوڈو نے کہاکہ تلنگانہ کے باوقارکالیشورم پروجیکٹ قومی درجہ دینے کے لئے اہل نہیں ہے۔

کالیشورم پروجیکٹ کے لئے سرمایہ کاری کے لئے اجازت نہیں دی گئیں تھی۔ واضح رہے کہ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے 2016 اور 2018میں وزیراعظم نریندرمودی کے نام مکتوب تحریر کرتے ہوئے کالیشورم پراجیکٹ کوقومی درجہ دینے کامطالبہ کیاتھا۔

آج لوک سبھا میں کانگریس رکن پارلیمنٹ این اتم کمار ریڈی نے مرکزی حکومت سے کالیشورم پروجیکٹ کوقومی درجہ دینے کے متعلق سوال کیا۔

ان کے سوال کا تحریری جواب دیاگیا جس میں مملکتی وزیر جل شکتی بشویشور توڈو نے کہاکہ کالیشورم پروجیکٹ قومی درجہ حاصل کرنے کے لئے اہل نہیں ہے اور مرکزی حکومت قومی درجہ دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہاکہ پروجیکٹ کوقومی درجہ دینے کے لئے پہلے سنٹرل واٹرکمیشن کی جانب سے معائنہ کیا جاناہوگا۔

پروجیکٹ کے لئے اڈوائزری کمیٹی سے رضامندی حاصل ہونا ہوگا اورپروجیکٹ میں سرمایہ کاری کے لئے مرکزی حکومت سے اجازت حاصل کرنا ہوگا۔