جرائم و حادثات

لاپتہ شخص کے قتل کامعمہ حل، بیوی اوراس کا عاشق پولیس کے جال میں

افضل گنج پولیس نے خاتون اوراس کے عاشق کو آج گرفتار کرلیا۔ خاتون نے شوہر کوگذشتہ سال نومبرمیں قتل کردیاتھا۔

حیدرآباد: افضل گنج پولیس نے خاتون اوراس کے عاشق کو آج گرفتار کرلیا۔ خاتون نے شوہر کوگذشتہ سال نومبرمیں قتل کردیاتھا۔

گرفتارملزمین کی شناخت 37 سالہ روی شنکر رائیڈوساکن امباجی پیٹ منڈل کوناسیما ضلع ریاست آندھراپردیش اور25 سالہ بی ارمیلامتوطن عادل آباد ریاست تلنگانہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایاکہ ارمیلا کے خسر بی شیواجی نے پولیس اسٹیشن افضل گنج سے رجوع ہوکر شکایت کی کہ ان کے فرزندنی گجانند، مہاتماگاندھی بس اسٹیشن سے گذشتہ سال نومبرسے لاپتہ ہے۔

گجانندایم جی ایم بس اسٹیشن کوارمیلا کے ساتھ عادل آباد جانے کیلئے گئے تھے۔

پولیس تفتیش کرنے پر ارمیلا نے روی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کئے ہوئے تھے جس پر خاتون نے عاشق کے ساتھ ملکر شوہر کاقتل کردیا اورلاش کوجلادیاگیا۔

افضل گنج پولیس نے ابتداء میں لاپتہ ہونے کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔ بعدازاں دفعات میں ترمیم کرتے ہوئے201,302 اورB120 کے تحت درج کرتے ہوئے امباجی پیٹ پولیس اسٹیشن کومنتقل کردیا۔

انسپکٹر افضل گنج ایم رویندرریڈی‘ اے سی پی گوشہ محل ڈیویژن ستیش کمار‘ ڈی سی پی کرن کھیرکی راست نگرانی میں یہ گرفتاری عمل میں لائی۔