مشرق وسطیٰ

لبنان اور غزہ پٹی میں اسرائیلی سرحد پر کشیدگی برقرار

لبنان اور غزہ پٹی میں اسرائیل اور عسکریت پسندوں کی لڑائی کی شدت گھٹنے کے باوجود کشیدگی بڑھی ہوئی ہے۔

یروشلم: لبنان اور غزہ پٹی میں اسرائیل اور عسکریت پسندوں کی لڑائی کی شدت گھٹنے کے باوجود کشیدگی بڑھی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مسجد اقصیٰ جمعہ کی نماز میں خالی
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

خطہ میں بڑے ٹکراؤ کا خطرہ گھٹ گیا ہے۔ جمعہ کی رات اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ میں ایک سیاح ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوگئے۔

حملہ آور کی شناخت تل ابیب کے مشرق میں رہنے والے عرب شہری کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

جمعہ کے دن 2 برطانوی اسرائیلی بہنیں (عمر 16 اور 20 سال) شمال مغربی کنارہ میں ہلاک ہوئی تھیں۔ ان پر چلتی گاڑی سے کسی نے گولیاں چلائی تھیں۔

اس حملہ میں ان کی ماں زخمی ہوگئی۔وزیراعظم بن یامن نتن یاہو نے بارڈر پولیس اور فوج کو حکم دیا کہ وہ ریزرو فورس طلب کرلیں۔ مسجد الاقصیٰ کمپاؤنڈ میں جمعہ کی نماز کسی بڑے واقعہ کے بغیر پرامن رہی۔