سوشیل میڈیاشمالی بھارت

لولو مال نماز تنازعہ‘ مزید 2 افراد گرفتار

گرفتار افراد میں کوئی بھی لولو مال کا ملازم نہیں ہے۔ لکھنو کے لولو مال کا افتتاح چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اسی ماہ کیاتھا۔

لکھنو: اترپردیش پولیس نے اتوار کے دن مزید دو افراد کو لولو مال نمازکیس کے سلسلہ میں پکڑلیا۔ اس طرح گرفتار افراد کی جملہ تعداد7ہوگئی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس (ساؤتھ) راجیش کمارسریواستو نے بتایاکہ لکھنو کے سعادت گنج علاقہ کے رہنے والے عرفان احمد اور سعود کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

یہ دونوں اُن افراد میں شامل تھے جنہوں نے بنا اجازت لولو شاپنگ مال میں نماز ادا کی تھی۔

پولیس نے قبل ازیں پانچویں ملزم کو گرفتارکیاتھا۔ مابقی ملزمین کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔گرفتار افراد میں کوئی بھی لولو مال کا ملازم نہیں ہے۔ لکھنو کے لولو مال کا افتتاح چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اسی ماہ کیاتھا۔

a3w
a3w