تعلیم و روزگار

محکمہ اسکولی تعلیمات کی 134 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری

ریاستی حکومت نے ہفتہ کے روز ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن کے زیر کنٹرول مخلوعہ 134 جائیدادوں پر راست تقررات کی انتظامی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے ہفتہ کے روز ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن کے زیر کنٹرول مخلوعہ 134 جائیدادوں پر راست تقررات کی انتظامی منظوری دے دی ہے۔

ان جملہ 134 جائیدادوں میں ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسرس / گزیٹیڈ ہیڈماسٹرگریڈ۔Iکی 24 جائیدادیں شامل ہیں۔

ڈسڑکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ڈی آئی ای ٹی) میں سینئرلکچررس کی 23‘ آئی اے ایس ای / سی ٹی ای/ ایس سی ای آرٹی میں لکچررس کی 22 اور ڈائٹ لکچررس کی 65 جائیدادیں شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس ضمن میں محکمہ فینانس نے جی او165 جاری کردیا ہے اور تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے کہاہے کہ وہ ان جائیدادوں پر تقررات کے لئے ممکنہ اقدامات کرے۔

a3w
a3w