حیدرآباد

منکی پاکس ہوا کے ذریعہ منتقل نہیں ہوتا، فیور ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ کا دعویٰ

ڈاکٹر شنکر نے انکشاف کیا کہ متاثرہ شخص کی صحت کی حالت مستحکم ہے جس کو منکی پاکس کی علامات پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص کے نمونے پونے کی این آئی وی لیب کوبھیجے گئے۔ رپورٹ کل شام آئے گی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے فیور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شنکر نے واضح کیا کہ منکی پاکس کے تعلق سے تشویش کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ہوا کے ذریعہ نہیں پھیلتا۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس بیماری کی علامات والے کسی شخص کے قریب ہوتے ہیں ان کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کا امکان ہوتا ۔

ڈاکٹر شنکر نے انکشاف کیا کہ متاثرہ شخص کی صحت کی حالت مستحکم ہے جس کو منکی پاکس کی علامات پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص کے نمونے پونے کی این آئی وی لیب کوبھیجے گئے۔ رپورٹ کل شام آئے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص اس ماہ کی 6 تاریخ کو کویت سے آیا تھا۔وہ بخار کا شکار ہے۔

مریض کے قریب رہنے والے 6 افراد کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرشنکر نے کہا کہ بیرونی ممالک سے واپس ایسے افراد جن میں اس مرض کی علامات پائی جائیں وہ فوری طورپر اس کی اطلاع دیں۔انہوں نے بتایا کہ بیماری کی علامات 6 سے 13 دنوں میں ظاہر ہوں گی۔

a3w
a3w