مودی حکومت پر کے ٹی آر کے طنزیہ ٹویٹس

کے ٹی آر نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ تم نے مشن بھاگیرتا کی مدد سے انکارکیا اس کے باوجود ہم صدفیصد مکانات کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راماراو نے مودی زیرقیادت مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے ریاست کے ساتھ امتیاز کا الزام لگایا۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرسرگرم تارک راما راونے سلسلہ وارٹوئیٹس میں مرکز کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا”تم نے ہمارے آبپاشی پروجیکٹس کو قومی پروجیکٹ کا درجہ دینے سے انکار کیا اس کے باوجود ہم نے دنیا سے سب سے بڑے آبپاشی کے پروجیکٹ کالیشورم کی اپنے طورپر تکمیل کی۔ہم تمہاری مدد کے بغیر بھی تمام دیگر زیرالتوا آبپاشی کے پروجیکٹس کی تکمیل کریں گے۔

“انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا”تم نے مشن بھاگیرتا کی مدد سے انکارکیا اس کے باوجود ہم صدفیصد مکانات کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئے۔ہم تلنگانہ ہیں ہم مشکلات کے خلاف کس طرح لڑائی کرنی ہے جانتے ہیں اور ہم خواب دیکھنااور اس کو پوراکرنا بھی جانتے ہیں۔