امریکہ و کینیڈا

میڈیا میرے خلاف جھوٹ بول رہا ہے: ڈونالڈ ٹرمپ

ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نیویارک کے اٹارنی جنرل کے سامنے پیشی کے دوران اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ پر امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کے چھاپہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہاکہ میڈیا میرے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے،تحقیقات کا جواب نہیں دوں گا۔

اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ جو سوال مجھے سے پوچھے گئے ان کا جواب معلوم ہے لیکن میرا خاندان،کمپنیاں، قریبی احباب اور وکلا میڈیا کی جھوٹی خبروں کا شکار ہیں لہذا میں نے ملکی آئین کی پانچویں شق کے تحت چپ رہنا مناسب سمجھا ہے۔

ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نیویارک کے اٹارنی جنرل کے سامنے پیشی کے دوران اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔خبر کے مطابق،سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو خاندانی کاروباری سرگرمیوں کی سول تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا، تحقیقات کے دوران ٹرمپ خاندان کے کاروباری لین دین میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی آئین کے تحت ہرشہری کو حاصل حقوق کے تحت اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا ہے۔انہوں نے اٹارنی کے دفتر میں ایک گھنٹہ گزارنے کے بعد اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ جو سوال مجھے سے پوچھے گئے ان کا جواب معلوم ہے۔

 لیکن میرا خاندان،کمپنیاں، قریبی احباب اور وکلائمیڈیا کی جھوٹی خبروں کا شکار ہیں لہذا میں نے ملکی آئین کی پانچویں شق کے تحت چپ رہنا مناسب سمجھا ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تحقیقات کو سیاسی حربہ قراردیتے ہوئے کاروباری بے ضابطگیوں کی تردید کر دی ہے۔

نیو یارک اٹارنی لاتیتا جیمز نے ٹرمپ آرگنائزیشن نامی فرم کی کاروباری عمارتوں اور گولف کورسز جیسی املاک کی جانب سے مالیاتی کھاتوں میں بے قاعدگیوں اور ٹیکس چوری کا الزام لگاتے ہوئے ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کو بیان دینے کے لیے طلب کیا تھا۔