انٹرٹینمنٹدہلی

وینکیا نائیڈو، متھن چکرورتی اور اوشا اتھپ کو پدما ایوارڈس

ایم وینکیا نائیڈو‘ سلبھ انٹرنیشنل کے بانی بندیشور پاٹھک اور کئی دیگر ممتاز شخصیتوں کو پیر کے دن نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں صدرجمہوریہ کے ہاتھوں پدما ایوارڈس پیش کئے گئے۔

نئی دہلی: سابق نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو‘ سلبھ انٹرنیشنل کے بانی بندیشور پاٹھک اور کئی دیگر ممتاز شخصیتوں کو پیر کے دن نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں صدرجمہوریہ کے ہاتھوں پدما ایوارڈس پیش کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
پدما وبھوشن ملنے پر وینکیا نائیڈو اور چرنجیوی کا اظہار تشکر
بار بار الیکشن سے ترقی کا عمل متاثر : وینکیا نائیڈو

وینکیا نائیڈو‘ بندیشور پاٹھک (بعدازمرگ) اور بھرت ناٹیم رقاصہ پدما سبرامنیم کو پدم وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا

جبکہ اداکار متھن چکرورتی‘ گلوکارہ اوشا اتھپ‘ سابق گورنر اترپردیش رام نائک اور صنعتکار سیتارام جندل کو پدم بھوشن ایوارڈ دیا گیا۔

پدما ایوارڈس کے 3 زمرے پدم وبھوشن‘ پدم بھوشن اور پدم شری ہیں۔ ان ایوارڈس کا اعلان ہر سال یوم ِ جمہوریہ (26 جنوری) کے موقع پر کیا جاتا ہے۔

a3w
a3w