ویڈیو دیکھیں: لڑکی بمقابلہ لڑکا فائٹ اِن دہلی میٹرو
لڑکی کہتی ہے"ماں کو بولونگی میں" اور "تیرے جیسا لڑکا کسی کو نہ ملے"۔ یہ سب چلتی میٹرو ٹرین میں ہورہا ہے جبکہ ساتھی مسافروں کی ہنسی کی دبی دبی آوازیں بھی آتی ہیں۔ ایک مسافر ویڈیو بنارہا ہے۔
نئی دہلی: دہلی میٹرو ٹرین میں ایک جھگڑا سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جو ایک لڑکی اور لڑکے کے درمیان ہوا۔ ایک مسافر کی طرف سے بنائی گئی ویڈیو میں، ایک لڑکی کو ایک لڑکے کو مسلسل تھپڑ اور گھونسے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ لڑکا بھی لڑکی کو ایک آدھ ضرب لگاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں کے درمیان زبانی جھڑپ بھی ہوتی رہتی ہے۔
لڑکی کہتی ہے”ماں کو بولونگی میں” اور "تیرے جیسا لڑکا کسی کو نہ ملے”۔ یہ سب چلتی میٹرو ٹرین میں ہورہا ہے جبکہ ساتھی مسافروں کی ہنسی کی دبی دبی آوازیں بھی آتی ہیں۔ ایک مسافر ویڈیو بنارہا ہے۔
ویڈیو کو تین دن میں ٹویٹر پر ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام معاملہ اسکرپٹیڈ ہے یعنی جان بوجھ کر یہ سب کیا گیا ہے تاکہ سوشیل میڈیا پر لائیکس حاصل کئے جاسکیں۔
وقفے وقفے سے دونوں کے درمیان الفاظ کے تبادلے سے معلوم ہوتا ہے کہ لڑکے نے لڑکی کی خریدی ہوئی ٹی شرٹ کی توہین کی جس کے بعد دونوں میں بحث شروع ہو گئی۔
"میں نے یہ زارا سے ایک ہزار روپے میں خریدا ہے” وہ کہتی ہے جس پر لڑکا جواب دیتا ہے “اس کی قیمت ڈیڑھ سو روپے سے زیادہ نہیں لگتی۔”
اس کے بعد لڑکی، لڑکے کے چہرے اور کندھوں پر مارنا شروع کردیتی ہے۔ لڑکا بھی ایک آدھ بار ہاتھ اٹھاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے دونوں یا تو گرل فرینڈ بوائے فرینڈ ہیں یا پھر کزنس ہیں جو آپس میں گہری دوستی رکھتے ہیں۔
یہ جھگڑا تیزی سے ایک دوسرے پر ہاتھ اٹھانے میں بدل جاتا ہے یہاں تک کہ ٹرین رکتی ہے اور دونوں تیزی سے باہر نکل جاتے ہیں تاکہ مسافروں کی ہنسی نہ نکل جائے۔