دہلی

کارسے گھسیٹنے سے انجلی کی موت واقعہ پر 11 پولیس ملازم معطل

روہنی میں یکم جنوری کو20 سالہ انجلی جسے ایک کارکئی کیلومیٹر گھسیٹنے سے ہلاک ہوئی اس روٹ پر تعینات گیارہ پولیس ملازمین کو معطل کیاگیا۔

نئی دہلی: روہنی میں یکم جنوری کو20 سالہ انجلی جسے ایک کارکئی کیلومیٹر گھسیٹنے سے ہلاک ہوئی اس روٹ پر تعینات گیارہ پولیس ملازمین کو معطل کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل
لکھنؤ کے چلڈرن ہوم میں سردی سے 4 شیرخواروں کی اموات
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل

پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی اورکہاکہ یکم جنوری کو سلطان پوری واقعہ کے پیش نظر ضلع روہنی میں مذکورہ روٹ پر پی سی آر اور چوکیوں پر تعینات گیارہ پولیس ملازمین کومعطل کیاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ یکم جنوری کوعلی الصبح بیرون دہلی علاقہ میں انجلی سنگھ کی ہیبت ناک ہلاکت پر دہلی پولیس کی اسپیشل کمشنرشالینی سنگھ کی پیشکردہ تفصیلی رپورٹ پر مرکزی وزارت داخلہ نے کئی مقامی پولیس عہدیداروں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی۔

تین پی سی آر ویانوں اور دو پولیس چوکیوں پرتعینات عملہ کی معطلی کے علاوہ وزارت داخلہ نے سنسنی خیز ٹکر اور متاثرہ خاتون کوگھسیٹ لے جانے کے ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ302 کے تحت کاروائی کے بشمول کئی ہدایتیں جاری کی ہے۔

وزارت نے واقعہ کے دن سیکیوریٹی کی صورتحال پر علاقہ کے ڈی سی پی سے وضاحت طلب کیاہے اورفرائض کی انجام دہی میں مجرمانہ غفلت پرکاروائی کرنے کہاہے۔

a3w
a3w