حیدرآباد

کانگریس تلنگانہ میں تمام لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی:پونم پربھاکر

پونم پربھاکر نے کہاکہ وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ 17لوک سبھا نشستوں پر کانگریس کی کامیابی کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں اوبی سی ذاتوں کی مردم شماری کا وعدہ پارٹی لیڈرراہل گاندھی نے انتخابات کے دوران کیا تھا ۔آنے والے دنوں یہ کام کیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکرنے کہا ہے کہ کانگریس تلنگانہ میں تمام لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ ملک میں کانگریس کی حکومت بنے گی۔تلنگانہ کی 17نشستوں پر کامیابی پر متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے موقع پر کئے گئے وعدوں پر عمل کویقینی بنایاجائے گا اور ساتھ ساتھ دیگر اسکیمات کو تلنگانہ میں لاگو کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار

انہوں نے کہاکہ وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ 17لوک سبھا نشستوں پر کانگریس کی کامیابی کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں اوبی سی ذاتوں کی مردم شماری کا وعدہ پارٹی لیڈرراہل گاندھی نے انتخابات کے دوران کیا تھا ۔آنے والے دنوں یہ کام کیا جائے گا۔

ہم بی سی طبقہ کے ذمہ داروں سے بات کررہے ہیں اور ان سے تجاویز حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پروفیسروں، دانشوروں اور بی سی ایسوسی ایشنس سے مناسب تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کے لیے ضروری فنڈز مختص کیے ہیں۔

 وزیرموصوف نے کہاکہ او بی سی ذات کی مردم شماری کی قانونی حیثیت پر اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بحث کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی کہ اس میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور طبقات کو ان کا مستحق حصہ دینے کیلئے یہ اقدام کیا جارہا ہے جوبلدیاتی انتخابات کے لیے بھی مفید ہے۔

a3w
a3w