تلنگانہ

کرایہ کی عدم ادائیگی پر تحصیلدار کے دفتر کو مقفل کردیا گیا

تحصیلدار کا دفترکرایہ کی عمارت میں چلایاجارہا تھا اور کرایہ کی کئی عرصہ سے ادائیگی بھی نہیں ہوپارہی تھی۔ اس کے پیش نظر عمارت کی مالک چندرامنی نے کرایہ ادا کرنے کے لیے حکام سے اصرار کیا تاہم اس کو مایوس لوٹنا پڑا۔

حیدرآباد: کرایہ کی عدم ادائیگی پر تحصیلدار کے دفتر کو تالہ لگادیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے گمماڈیلا منڈل میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق یہ تحصیلدار کا دفترکرایہ کی عمارت میں چلایاجارہا تھا اور کرایہ کی کئی عرصہ سے ادائیگی بھی نہیں ہوپارہی تھی۔

اس کے پیش نظر عمارت کی مالک چندرامنی نے کرایہ ادا کرنے کے لیے حکام سے اصرار کیا تاہم اس کو مایوس لوٹنا پڑا۔بعد ازاں مالک نے دفتر کو تالہ لگا دیا۔ حکام، اب تک 7 لاکھ 37 ہزار روپے کرایہ کے بقایا جات ادا کرنے ہیں۔