حیدرآباد

کسانوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی کا وعدہ پورا کرنے والے کے سی آر واحد شخصیت

ہریش راؤ نے کہا کہ دسہرہ کے تہوار کے بعدڈبل بیڈروم مکان کی تعمیر کے لیے تین لاکھ روپے کی مالی امداد حکومت کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں بیڑی ورکرس کو 2,016 روپئے وظیفہ دیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راؤ نے دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو واحد شخصیت ہیں جنہوں نے ملک میں کسانوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیر موصوف نے سدی پیٹ ضلع کے بڑے تالاب میں مچھلیوں کو چھوڑا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے پاس وافر پانی ہے۔

https://twitter.com/TrsHarishNews/status/1567451429673250816

انہوں نے کہا کہ دسہرہ کے تہوار کے بعدڈبل بیڈروم مکان کی تعمیر کے لیے تین لاکھ روپے کی مالی امداد حکومت کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں بیڑی ورکرس کو 2,016 روپئے وظیفہ دیاجارہا ہے۔حکومت گاؤں کی ترقی کے لیے قدم قدم پر کام کررہی ہے۔