امریکہ و کینیڈا

ہندوستان کے خلاف کینڈا کے الزامات پر امریکہ کو سخت تشویش

کینڈا میں ایک خالصتانی علٰحدگی پسند کی ہلاکت پر وزیراعظم کینڈا جسٹن ٹروڈ کے ہندوستانی پر انگلی اٹھانے پرامریکہ کو سخت تشویش ہے۔

نیویارک/ٹورنٹو: کینڈا میں ایک خالصتانی علٰحدگی پسند کی ہلاکت پر وزیراعظم کینڈا جسٹن ٹروڈ کے ہندوستانی پر انگلی اٹھانے پرامریکہ کو سخت تشویش ہے۔

متعلقہ خبریں
امریکہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے، انٹونی بلنکن کا اہم بیان
سال 2022 میں 65 ہزار ہندوستانیوں کو امریکی شہریت
امرت پال سنگھ کی بیوی کی لندن بھاگنے کی کوشش ناکام
مودی کی ٹروڈو سے ا نتہا پسند سرگرمیوں پر شکایت
ہندوستان کو اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی دشمنی پر سخت تشویش

وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس معاملہ میں واشنگٹن کا اوٹاوا سے قریبی تال میل ہے۔ وہ اس کیس میں جواب دہی کا تیقن چاہتا ہے۔

نیویارک میں جمعہ کے دن پریس کانفرنس سے خطاب میں بلنکن نے کہا کہ امریکہ نے اس مسئلہ پر حکومت ہند سے راست رابطہ قائم کیا ہے اور زیادہ ثمرآور شئے اس کی تحقیقات کی تکمیل ہوگی۔

اسی دوران وزیراعظم کینڈا نے کہا ہے کہ کینڈا ہردیپ سنگھ نجار کی ہلاکت میں انڈین ایجنٹس کے ملوث ہونے کے ”قابل اعتبار الزامات“ کا ثبوت کئی ہفتے قبل ہندوستان کو دے چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہندوستان ہمارے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ اس انتہائی سنگین معاملہ کی تہہ تک جایاجائے۔

a3w
a3w