ایشیاءسوشیل میڈیا

قرآن مجید کی بے حرمتی: پاکستان میں ہجوم نے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں ایک 35 سالہ شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا جسے قران کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ننکانہ صاحب: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں ایک 35 سالہ شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا جسے قران کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ایک ہجوم اس پولیس اسٹیشن میں گھس گیا جہاں اس شخص کو رکھا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ملزم پر قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے کا الزام تھا۔ مقامی عوام نے دعویٰ کیا کہ وہ جادو ٹونے میں بھی ملوث تھا۔

اخبار دی ایکسپریس ٹریبیون نے یہ اطلاع دی۔اِن الزامات پر اسے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔ بہرحال بعدازاں ایک ہجوم پولیس اسٹیشن پر جمع ہوا۔ ہجوم نے پولیس سے ملزم کو حوالے کردینے کا مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا پر نمودار ہونے والے ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم وار برٹن پولیس اسٹیشن کی اونچی گیٹوں پر چڑھ رہا ہے اور اسے زبردستی کھول رہا ہے۔

بعدازاں ہجوم عمارت کے اندر داخل ہوگیا۔ پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ آئی جی نے ننکانہ صاحب سرکل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نواز ورق اور واربرٹن کے ایس ایچ او فیروز بھٹی کو معطل کردیا ہے۔ آئی جی نے کہا کہ کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا چاہے وہ کتنا ہی بارسوخ کیوں نہ ہو۔

a3w
a3w