بھارت
اجمل قصاب ذرا بھی نادم نہیں تھا: نرس انجلی کُلتے
بہادر نرس انجلی کُلتے نے کہا کہ زندہ پکڑے جانے والے پاکستانی دہشت گرد اجمل قصاب کو جب اس نے جیل میں دیکھا تھا تو اس میں ذراسی بھی ندامت نہیں تھی۔
اقوام متحدہ۔: 26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کے دوران کئی زندگیاں بچانے والی بہادر نرس انجلی کُلتے نے کہا کہ زندہ پکڑے جانے والے پاکستانی دہشت گرد اجمل قصاب کو جب اس نے جیل میں دیکھا تھا تو اس میں ذراسی بھی ندامت نہیں تھی۔
جمعرات کے دن اقوام متحدہ سلامتی کونسل بریفنگ میں انجلی نے جو حملہ کے وقت ممبئی کے کاما اینڈ البلیس ہاسپٹل فار ویمن اینڈ چلڈرن کی اسٹاف نرس تھی۔
سلامتی کونسل کے ارکان سے کہا کہ اس نے اجمل قصاب کو نادم یا شرمندہ نہیں پایا۔
اس نے 2 دہشت گردوں بشمول قصاب کو ہاسپٹل کی گیٹ دھکیل کر اندر آتے اور گارڈس کو ہلاک کرتے دیکھا تھا۔