
سوال: احرام کی چادر کی حفاظت دشوارہوجاتی ہے اور باربارسترکے کھلنے کااندیشہ ہوتاہے؛
اس لئے اگر احرام کے اوپرسے کوئی ڈوری باندھ لی جائے یا بیلٹ کَس لیاجائے تواس میں کوئی قباحت تونہیں؟
بعض عرب حضرات اس کوبھی منع کرتے ہیں۔(خورشید انور، سنتوش نگر)
جواب:بہترتویہ ہے کہ تہہ بندباندھنے پراکتفا کیاجائے اوراسی کوایسی مضبوطی کے ساتھ باندھاجائے کہ کپڑاکھلنے کی نوبت نہ آئے؛
تاہم اگربیلٹ یا ڈوری اوپرسے باندھ لے تواس کی بھی گنجائش ہے،
وکذا یکرہ لہ اِذا اتزرأن یقعد علی ازارہ بحبلِ أونحوہ،لأنہ لایحتاج فی ذالک فی حفظہ اِلی تکلیف فیشبہ المخیط ومع ھذا لوفعل ذالک لاشئی علیہ (المحیط البرہانی،کتاب المناسک: ۳/۴۲۸)