اروندکجریوال کی اُدھو ٹھاکرے سے ملاقات
دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج شیوسینا (یوبی ٹی) صدر ادھو ٹھاکرے سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور دہلی میں خدمات پر کنٹرول پر مرکز کے آرڈیننس کے خلاف عام آدمی پارٹی کی لڑائی میں ان کی حمایت مانگی۔
ممبئی: دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج شیوسینا (یوبی ٹی) صدر ادھو ٹھاکرے سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور دہلی میں خدمات پر کنٹرول پر مرکز کے آرڈیننس کے خلاف عام آدمی پارٹی کی لڑائی میں ان کی حمایت مانگی۔
کجریوال کے ہمراہ چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان، عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ارکان سنجے سنگھ اور راگھو چڈھا کے علاوہ دہلی کی وزیر آتشی بھی موجود تھیں۔
کجریوال اور پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت مان نے مرکز کے آرڈیننس کے خلاف عام آدمی پارٹی کی لڑائی میں حمایت حاصل کرنے اپنے ملک گیر دورہ کے حصہ کے طور پر منگل کو کولکتہ میں مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔
مرکز نے جمعہ کو دہلی میں گروپ اے عہدیداروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے لیے اتھاریٹی قائم کرنے آرڈننس جاری کیا جسے عام آدمی پارٹی حکومت نے خدمات پر کنٹرول پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے ساتھ دھوکہ دہی قرار دیا۔