شمالی بھارت
اسد احمد کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے ایک اور عدالتی کمیشن
حکومت ِ اترپردیش نے جھانسی میں عتیق احمد کے لڑکے اسد اورساتھی غلام کے ایس ٹی ایف انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے ہائی کورٹ کے موظف جج راجیو لوچن مہروترہ کی سربراہی میں 2 رکنی عدالتی کمیشن قائم کیا ہے۔

لکھنو: حکومت ِ اترپردیش نے جھانسی میں عتیق احمد کے لڑکے اسد اورساتھی غلام کے ایس ٹی ایف انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے ہائی کورٹ کے موظف جج راجیو لوچن مہروترہ کی سربراہی میں 2 رکنی عدالتی کمیشن قائم کیا ہے۔
اسد اور غلام‘ اومیش پال قتل کیس کے ملزم تھے۔ یہ کمیشن 15 اپریل کو پریاگ راج میں عتیق احمد اور بھائی اشرف کی ہلاکت کی تحقیقات کے لئے قائم کمیشن کے علاوہ ہے۔ اسد اور غلام کے سر پر فی کس 5لاکھ روپے انعام تھا۔
محکمہ داخلہ کے سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس کمیشن کے دوسرے رکن ریٹائرڈ ڈائرکٹر جنرل پولیس وجئے گپتا ہوں گے۔
کمیشن کو انکاؤنٹر کے تمام پہلوؤں کی جانچ کرنی ہوگی۔ ضلع مجسٹریٹ جھانسی رویندر کمار نے مجسٹرئیل انکوائری بھی شروع کرادی۔