تلنگانہ

امیت شاہ کا دورہ تلنگانہ متوقع

مرکزی وزیر داخلہ وسینئر بی جے پی قائد امیت شاہ کا 27اگست دورہتلنگانہ متوقع ہے۔ریاست میں اسمبلی انتخابات کا وقت قریب آتا جارہاہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ وسینئر بی جے پی قائد امیت شاہ کا 27اگست دورہتلنگانہ متوقع ہے۔ریاست میں اسمبلی انتخابات کا وقت قریب آتا جارہاہے۔

ایسے میں بی جے پی ہائی کمان تلنگانہ پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ ہر صورت میں تلنگانہ میں حکومت بنانے کے لئے لائحہ عمل تیار کیاجارہاہے۔

اپنے مقاصد میں کامیابی کیلئے مرکزی وزراء کو ایک کے بعد دیگر تلنگانہ کے دورے پر روانہ کیا جائے گا۔

اسی سلسلہ کے تحت امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ کوقطعیت دی گئی ہے۔قوی امکان ہے کہ امیت شاہ 27اگست کو تلنگانہ آئیں گے اسی روزکھمم میں بی جے پی کی جانب سے بڑا جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

حالیہ عرصہ کے دوران امیت شاہ کے دوبارہ دورہ تلنگانہ کو ملتوی کرناپڑا تھا۔

اب پارٹی قائدین ان سے بہرصورت تلنگانہ کے دورے پر آنے کے لئے اصرار کررہے ہیں۔ دوسری طرف بی جے پی ریاست میں وجئے سنکلپ یاترائیں نکالنے کی تیاریاں کررہی ہے۔