تلنگانہ

انتخابی ضابطہ اخلاق، بغیر اجازت جلسہ کو روک دیا گیا

حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈ روز نے بتایا کہ آج فلائنگ اسکواڈ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منتقل کی جانے والی 3 لاکھ روپے رقم کو ضبط کرلی۔

حیدرآباد: حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈ روز نے بتایا کہ آج فلائنگ اسکواڈ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منتقل کی جانے والی 3 لاکھ روپے رقم کو ضبط کرلی۔

متعلقہ خبریں
حلقہ کونسل ورنگل کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ
سندیش کھالی کی خواتین کو شکایات واپس لینے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کومکتوب
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو توڑ دیا گیا۔ مفرور ایم ایل اے کی تلاش (ویڈیو)
انتخابی ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو ووٹ دینے کا ایک اور موقع

فلائنگ اسکواڈ نے تاحال 1,15,03,970 روپے نقد رقم ضبط کرلی ہے‘ جبکہ پولیس کی جانب سے تاحال 1,78,17,148 روپے ضبط کئے گئے اس طرح جملہ 37,22,30,006 نقد رقم ضبط کی گئی۔ آج جملہ 23 ایف آئی آر درج کئے گئے جبکہ تاحال 247 ایف آئی آر درج کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ لاء اینڈ آرڈر کے تحت آج 67 ہتھیار جمع کروائے گئے۔ اس طرح تاحال جملہ 4,316 ہتھیار جمع کروائے گئے ہیں۔ آج سی آر پی سی کے تحت 51 مقدمات اور تاحال 444 مقدمات درج کئے گئے۔

آج 134 افراد کو اور تاحال 1215 افراد کو پابند کیا گیا۔ آج غیر ضمانتی 86 وارنٹ جاری کئے گئے۔ اس طرح جملہ 558 مقدمات درج کئے گئے۔

ہفتہ کو ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کے تحت سرکاری املاک سے 34 دیواری تحریروں کو اور 999 پوسٹرس کو ہٹادیا گیا۔ آج سرکاری املاک سے مختلف سیاستدانوں کے 1033 مجسموں کو نقاب پوش کیا گیا۔

اس طرح تاحال 72,704 مورتیوں کو نقاب پوش بنایا گیا۔ آج اجازت کے بغیر ایک جلسہ منعقد کرنے کی ناکام بنائی گئی۔

تاحال اجازت کے بغیر 9 جلسوں کو روک دیا گیا۔ اکسائز کی جانب سے آج 308 لیٹر غیرقانونی شراب ضبط کی گئی۔ تاحال 5397 لیٹر غیرقانونی شراب ضبط کی گئی۔ جی ایچ ایم سی کے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی گئی۔

a3w
a3w