کھیل

افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر

انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان کے خلاف شکست کے بعد مایوس نظر آئے۔ بٹلر نے کہا کہ انہیں ان شکستوں کا درد برداشت کرنا پڑے گا۔

لکھنو: انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان کے خلاف شکست کے بعد مایوس نظر آئے۔ بٹلر نے کہا کہ انہیں ان شکستوں کا درد برداشت کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں
اجئے جڈیجہ، ورلڈکپ کیلئے افغان ٹیم کے مشیر مقرر
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
اسٹوکس‘ ورلڈکپ کیلئے ونڈے ریٹائرمنٹ واپس لیں گے!
100 ٹن سونا لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: چدمبرم
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ افغانستان نے دفاعی چمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دی تھی۔ میچ کے بعد بات کرتے ہوئے بٹلر نے کہاکہ انہیں ان شکستوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور اپنی کارکردگی پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

انگلینڈ کیخلاف جیت کے ساتھ ہی افغانستان نے ونڈے ورلڈکپ کی تاریخ میں دوسری جیت درج کرلی۔ بٹلر نے کہاکہ یہ کافی مایوس کن ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد ہم نے بولنگ کی اور بہت زیادہ رنز بنائے۔ اس کا سارا کریڈٹ افغانستان کو جاتا ہے۔

انہوں نے ہر شعبے میں ہم سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بٹلر نے مزید کہاکہ یہ شکست ہضم کرنا مشکل ہے، لیکن افغانستان کو مبارک ہو، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ان شکستوں کا غم ہونا چاہیے۔ ہمیں اس پر بہت جلد قابو پانے کے بجائے اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں دوسری اننگز میں اوس آنے کی امید تھی جو نہیں ہوئی۔

افغانستان کے خلاف شکست کے بعد انگلینڈ اپنی توجہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹکراؤ پر مرکوز کرے گا۔ دونوں ٹیمیں 21 اکتوبر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔ اس دوران انگلینڈ کو اتوار کو ورلڈ کپ 2023 کے 13ویں میچ میں افغانستان کے ہاتھوں 69 رنز کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جوز بٹلر کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم بڑے اپ سیٹ کا شکار ہوگئی اور ایک ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ انگلینڈ ونڈے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی ٹیم بن گئی جس نے ٹورنامنٹ میں تمام 11 ٹسٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف شکست کھائی ہو۔ انگلینڈ کو 1975 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس کے بعد انگلینڈ کو 1979 کے ورلڈکپ فائنل میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 1983 اور 1987 میں انگلینڈ کو ایشیا میں ہندوستان اور پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ نے 1983 میں ورلڈ کپ کے کسی میچ میں پہلی بار انگلینڈ کو بھی شکست دی تھی۔

1992 میں انگلینڈ کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب زمبابوے نے انہیں شکست دیکر سبق سکھایا تھا۔ 1996 کے ورلڈکپ میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ انگلستان کی شرمندگی کا دور جاری رہا۔ 2011 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ نے انگلینڈ کو تلخ یادوں کا مزہ چکھایا تھا۔

اب 2023 میں افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دی۔ اس طرح انگلینڈ کی ٹیم نے ورلڈکپ کی تاریخ میں تمام 11 ٹسٹ کھیلنے والے ممالک سے شکست کا سامنا کرنے کا شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ دفاعی چمپئن انگلینڈ دو میچ جیت کر ارون جیٹلی اسٹیڈیم پہنچی تھی۔

انگلینڈ کو میچ جیتنے کا مضبوط دعویدار سمجھا جارہا تھا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 40.3 اوورز میں 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس طرح افغانستان نے یہ میچ 69 رنز سے جیت لیا۔

a3w
a3w