یوروپ
ٹرینڈنگ

برطانوی براڈ کاسٹر نے اسرائیلی حکومتی ترجمان کے ہوش اڑا دیے (ویڈیووائرل)

ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی حکومتی ترجمان آوی ہائمن کو کچھ دیر کے لیے منجمد ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جب وہ براڈکاسٹر پیئرس مورگن کے پے در پے سخت سوالوں کے آگے بے بس ہو گئے تھے۔

لندن: معروف برطانوی براڈ کاسٹر پیئرس مورگن نے اپنے شو کے دوران اسرائیلی حکومت کے ترجمان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی حکومتی ترجمان آوی ہائمن کو کچھ دیر کے لیے منجمد ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جب وہ براڈکاسٹر پیئرس مورگن کے پے در پے سخت سوالوں کے آگے بے بس ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ

اسرائیلی ترجمان سے جب پیئرس مورگن نے پوچھا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں کتنے فلسطینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں، تو وہ کوئی جواب نہ دے سکے اور مکمل خاموشی اختیار کر لی۔

منگل کو گفتگو کے دوران جب اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے اس دوران حماس کے 14 ہزار اہلکاروں کو قتل کیا ہے، لیکن اس دوران کتنے عام شہری مارے گئے اس کا علم نہیں ہے، تو پیئرس مورگن نے کہا کہ آپ کو حماس ارکان کی تعداد کا پتا ہے مگر عام شہریوں کی ہلاکت کی تعداد کا کیوں نہیں معلوم ہے؟

پیئرس مورگن نے کہا ’’آپ کے جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کی ترجیح حماس کے ارکان کو مارنا ہے، آپ کو عام شہریوں کی ہلاکت سے کوئی غرض نہیں ہے۔‘‘

اسرائیلی ترجمان نے کہا میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جانتا ہوں لیکن انھیں ظاہر کرنے کا مجاز نہیں ہوں، اس پر پیئرس مورگن نے نہایت سخت لہجے میں کہا یہ تو مکمل بکواس ہے، کہ آپ کو تعداد پتا لیکن آپ کو بتانے کی اجازت نہیں ہے، تو اس پر آپ کیا کہیں گے؟

تاہم دوسری طرف اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے عجیب و غریب خاموشی اختیار کر لی۔