شمالی بھارت

بچے کے ساتھ بدفعلی

اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے گوپی گنج کوتوالی علاقے میں پیر کو ایک بچے کے ساتھ قوم لوط کا فعل کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ ملزم شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے گوپی گنج کوتوالی علاقے میں پیر کو ایک بچے کے ساتھ قوم لوط کا فعل کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ ملزم شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش

پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے ایک گاؤں میں 13سالہ بچے کو گاؤں کے ہی ایک شخص نے پائپ پکڑ کر لے جانے کوکہا۔ بچہ پائپ کو پکڑ کر جیسے ہی کمرے میں پہنچا ملزم اس کے ساتھ زبردستی کرنے لگا۔

جب لڑکے نے فرار ہونے کی کوشش کی تو ملزم نے دھار دار ہتھیار سے کئی وارکئے اور پمپ کے دروازے کو بند کر کے اس کے ساتھ بدفعلی کیا۔

واقعہ کے بعد بچہ گھر پہنچ کر اہل خانہ کو پوری آب بیتی بتائی۔ اہل خانہ بچے کو لے کر تھانہ پہنچے جہاں ملی تحریر پر متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کر کے ملزم شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔