تلنگانہسوشیل میڈیا

بیڈمنٹن کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت، تلنگانہ میں ایک اور واقعہ

تلنگانہ کے جگتیال میں آج بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے ایک شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ اس شخص کی شناخت 53 سالہ بسا وینکٹاراجا گنگارام کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ صبح جگتیال کلب میں بیڈ منٹن کھیل رہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جگتیال میں آج بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے ایک شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
اس شخص کی شناخت 53 سالہ بسا وینکٹاراجا گنگارام کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ صبح جگتیال کلب میں بیڈ منٹن کھیل رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
سی بی ایس ای کلسٹر VII بیڈمنٹن چیمپئن شپ برائے لڑکیاں 2024 کا شاندار اختتام
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گنگا رام کھیلتے ہوئے کچھ دیر کے لئے بریک لیتے ہیں اور پھر نیٹ کے ایک پول پکڑلیتے ہیں۔ پھر وہ اچانک گر ہڑتے ہیں جبکہ ایک شخص ان کی مدد کے لئے قریب آ رہا تھا۔

کلب میں موجود دوسرے لوگ یہ دیکھ کر دوڑ پڑے اور ان میں سے ایک شخص نے گنگا رام کو سی پی آر بھی دیا جس کے بعد انہیں دواخانہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

تلنگانہ و آندھراپردیش میں حالیہ دنوں میں ہونے والے ایسے واقعات کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے جس میں لوگ اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف رہتے ہوئے موت کے منہ میں چلے گئے۔

مارچ میں، ایک سکول ٹیچر کو کلاس روم میں دل کا دورہ پڑا اور اس کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے باپٹلا ضلع میں پیش آیا۔

28 فروری کو حیدرآباد میں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔ 25 فروری کو ایک 19 سالہ نوجوان نرمل ضلع میں اپنے رشتہ دار کی شادی میں ناچتے ہوئے گر کر مر گیا تھا۔

اسی طرح22 فروری کو حیدرآباد کے ایک جم میں ورزش کے دوران ایک 24 سالہ پولیس کانسٹیبل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی تھی جبکہ20 فروری کو حیدرآباد میں اپنے رشتہ دار کی شادی میں ہلدی کی تقریب کے دوران ایک شخص بیٹھے بیٹھے اچانک گر کر فوت ہوگیا تھا۔