تلنگانہ

تلنگانہ میں سائبر کرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ

تلنگانہ پولیس نے 2021 میں کل تین سائبر کرائم پولیس اسٹیشن، 24 سائبر کرائم سل اور 18 سوشل میڈیا مانیٹرنگ سل قائم کئے تھے لیکن اس کے باوجود ریاست میں سائبرجرائم میں کمی نہیں آئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس نے 2021 میں کل تین سائبر کرائم پولیس اسٹیشن، 24 سائبر کرائم سل اور 18 سوشل میڈیا مانیٹرنگ سل قائم کئے تھے لیکن اس کے باوجود ریاست میں سائبرجرائم میں کمی نہیں آئی ہے۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
25پروازوں میں بم کی اطلاع
سیتا اکا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، سائبر کرائم پولیس میں کیس درج
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

یہ ڈاٹا اسٹیٹس آف پولیسنگ ان انڈیا رپورٹ 2023: سرویلنس اینڈ دی کوسچین آف پرائیویسی میں سامنے آیا ہے۔ 2022 میں 2021 کے مقابلے میں مجموعی طور پر جرائم میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سائبرجرائم میں 57 فیصد اضافہ ہے۔ پولیسنگ کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں سائبر کرائمز کی کل شرح 27.3 فیصد ہے جس میں سائبر کرائم کے 10,303 کیسس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سائبر کرائم پولیس اسٹیشن کی جانب سے فی یونٹ رپورٹ کیے جانے والے کیسس کی تعداد 381.6 تھی۔ اس رپورٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ سائبر کرائم کی سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والی ریاستوں میں بھی فی یونٹ کیس لوڈ سب سے زیادہ ہیں آسام میں (فی یونٹ 1600 سے زیادہ کیسس)، کرناٹک میں (فی یونٹ 900 سے زیادہ کیسز) اور تلنگانہ میں تقریباً 380 کیس فی یونٹ۔ تلنگانہ میں آئی ٹی ایکٹ کے تحت کل جرائم 655 درج تھے جو سائبر کرائم کے مجموعی کیسز کا 6.4 فیصد ہے۔

آئی پی سی کے تحت جملہ 9,644 کیس رپورٹ ہوئے جو سائبر کرائم کے مجموعی کیسس کا 93.6 فیصد ہے۔ خصوصی مقامی قوانین کے تحت مقدمات میں سائبر کرائم کے صرف چار واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن ریاستوں میں آئی پی سی کے تحت سائبر جرائم کے 80 فیصد سے زیادہ ہیں۔ آندھرا پردیش (90.3 فیصد)، مہاراشٹرا (90.2 فیصد)، منی پور (86.6 فیصد)، مغربی بنگال (87.7 فیصد)، تلنگانہ (93.6 فیصد) اور لداخ (100 فیصد) قابل ذکر ہے۔

تلنگانہ میں 2021 میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ کے مطابق 19 منتخب سائبر کرائم موٹیو کیس رپورٹ کیے جن میں سے 17 سیاسی مقاصد کے لئے تھے اور دو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے تھے۔ ریاست میں سیاسی مقاصد کے معاملے 2016 میں صفر، 2017 میں دو، 2018 میں 14، 2019 میں چھ اور 2020 میں آٹھ تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 میں تلنگانہ میں سائبر کرائمز کے لئے کل 1,478 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے چارج شیٹ داخل کرنے کی شرح 16.4 فیصد اور سزا کی شرح 44.2 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں 842 پولیس اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، تلنگانہ میں مجموعی طور پر 99.9 فیصد اسٹیشن کیمروں سے لیس ہیں۔