انٹرٹینمنٹ

جو کچھ ہونا ہے وہ ہوکر رہے گا: سلمان خان

اداکار سلمان خان جنہیں جان سے مال ڈالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور جو جرائم پیشہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں، آخر کار اپنے تجربات اور ان سے نمٹنے کا طریقہ سے واقف کرایا۔

ممبئی: اداکار سلمان خان جنہیں جان سے مال ڈالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور جو جرائم پیشہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں، آخر کار اپنے تجربات اور ان سے نمٹنے کا طریقہ سے واقف کرایا۔

متعلقہ خبریں
سلمان خان کی خرابی صحت بگ باس 18 کی میزبانی غیر یقینی
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون
ہند۔پاک مقابلہ میں ٹائیگر کی دھاڑ گونجے گی
کلرس ٹی وی نے ’بگ باس 17‘ کی ابتدائی تاریخ کا اعلان کردیا

سلمان نے انڈیا ٹی وی کے شو ”آپ کی عدالت“ میں بتایا کہ بغیر سیکوریٹی کے رہنے سے بہتر سیکوریٹی کے ساتھ رہنا ہے، لیکن اب سڑک پر سائیکل چلانا یا کہیں اکیلے جانا ممکن نہیں۔

اس کے علاوہ ایک مسئلہ یہ ہے کہ جب میں ٹریفک کے درمیان ہوتا ہوں تو اتنی زیادہ سیکوریٹی اور گاڑیوں کی وجہ سے دیگر افراد کو تکلیف پہنچتی ہے اور بے چارے میرے مداح۔ سنگین خطرہ ہے، یہی وجہ ہے کہ اتنی سیکوریٹی نافذ کی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مجھ سے جو کچھ کہا گیا ہے میں وہ سب کررہا ہوں۔ مجھے بہت زیادہ محتاط رہنا ہے۔ سلمان نے مزید کہا کہ میں ہر جگہ پوری سیکوریٹی کے ساتھ جارہا ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ جو ہونا ہے وہ ہوگا چاہے آپ کچھ بھی کرلیں۔ انھوں نے اوپر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا میرا ماننا ہے کہ وہاں وہ موجود ہے۔

اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں آزادانہ طور پر گھومنے پھرنے لگوں گا۔ میرے اطراف کئی شیرا (باڈی گارڈس) ہیں۔

میرے ساتھ اتنی ساری بندوقیں چل رہی ہیں کہ آج کل میں خود خوفزدہ ہوگیا ہوں۔ واضح رہے کہ فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کے اداکار کو موت کی دھمکیوں کے پیش نظر ممبئی پولیس نے وائی پلس زمرہ کی سیکوریٹی فراہم کی ہے۔