حج درخواستیں: نئی دہلی کے مین سرور کی فنی خرابی کو دور کرلیا گیا: محمد سلیم
صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی محمد سلیم نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ نئی دہلی کے مین سرور کے فنی خرابیوں کو دور کرلیا گیا ہے۔

حیدرآباد: صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی محمد سلیم نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ نئی دہلی کے مین سرور کے فنی خرابیوں کو دور کرلیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایاکہ پیر 13 فروری سے رسمی طورپر عازمین حج کی درخواستوں کا عمل شروع کیا گیا تھا لیکن نئی دہلی کے مین سرور میں مسلسل فنی خرابیوں کی وجہ سے عازمین حج درخواستوں کو آن لائن کرنے سے محروم رہے۔
جمعرات 16 فروری سے آن لائن درخواستوں کا عمل بحال ہوگیا ہے۔
محمد سلیم نے 2023 کے حج درخواست گزاروں سے خواہش کی کہ وہ اپنی درخواستوں کو آن لائن کرواسکتے ہیں۔ اُنہوں نے اپنے بیان کے آخر میں درخواست گزار عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ حج ہاؤز نامپلی کو راست پہنچ کر اپنی درخواستوں کو آن لائن کروالیں۔
عازمین حج کیلئے یہ ایک اہم ضروری اطلاع ہے، نوٹ فرمالیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات: 040-23236310 یا 040-23298793 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔