رمضان

کرایہ کے مکان پر زکوٰۃ

میرے پاس ایک فلیٹ ہے جس کی آج قیمت پندرہ لاکھ روپے ہے ، اس کا ماہانہ کرایہ تین ہزار روپے آرہا ہے ، کیا اس کے کرایہ پر زکوٰۃ واجب ہے یا اس کی قیمت پر ؟

سوال:- میرے پاس ایک فلیٹ ہے جس کی آج قیمت پندرہ لاکھ روپے ہے ، اس کا ماہانہ کرایہ تین ہزار روپے آرہا ہے ، کیا اس کے کرایہ پر زکوٰۃ واجب ہے یا اس کی قیمت پر ؟ (محمد سمیع الدین ، بازار گھاٹ )

متعلقہ خبریں
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
گائے کے پیشاب سے علاج
فجر کی اذان تک سحری کھانا
ناپاکی کا دھبہ صاف نہ ہو
حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ

جواب: – کرایہ پر لگائی جانے والی چیزوں میں زکوٰۃ نہیں ہے ، خواہ مکان ہو ، گاڑی ہو ، یاکوئی اور قابل استعمال چیز ؛ لہٰذا آپ کے فلیٹ کی اصل قیمت پر زکوٰۃ نہیں ہے ، بلکہ جس دن آپ زکوٰۃ کا حساب کریں ، اس دن کرایہ کی جو رقم بچی ہوئی آپ کے پاس موجود ہو یا بینک وغیرہ میں محفوظ ہو ، دوسرے پیسوں کے ساتھ ملاکر اس میں زکوٰۃ واجب ہوگی ۔

a3w
a3w