امریکہ و کینیڈا
حماس اسرائیل تنازع پر امریکی حکمت عملی یا یوٹرن
حماس اسرائیل تنازع پر امریکی حکمت عملی تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے ۔امریکی کے صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
واشنگٹن: حماس اسرائیل تنازع پر امریکی حکمت عملی تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے ۔امریکی کے صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
سی بی سی نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا غزہ پر دوبارہ قبضہ اسرائیل کی بڑی بھول ہوگی لیکن حماس کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا بھی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے لیے ایک راستہ ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا جلد اسرائیل کا دورہ کرنے پر بھی غور کر رہا ہوں۔
صدر جو بائیڈن نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ حماس فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کی ترجمانی نہیں کرتی۔
دوسری جانب اسرائیل کے نئے وزیر نے جنگ کے اختتام پر غزہ کو مزید چھوٹا کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا مشرق اور شمال دونوں جانب سے فلسطینیوں کو اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے گا۔