حیدرآبادسوشیل میڈیا

حیدرآباد کوورلڈ ہیرٹیج سٹی اعزاز کے حصول کی مساعی

ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے حیدرآباد کو ورلڈ ہرٹیج سٹی کا اعزاز حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے حیدرآباد کو ورلڈ ہرٹیج سٹی کا اعزاز حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

آج سماجی پلاٹ فارم ٹوئٹر پر حیدرآباد شہر کو ورلڈ ہرٹیج سٹی کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے گنبدوں، محلات، آرام گاہوں، صدیوں پرانے اسٹیٹ ویلس، کی مرمت وتزئین نو کی جائے گی تاکہ ماضی کے عظمت رفتہ کو بحال کیا جاسکے۔

ورلڈ ہرٹیج ڈے کا موقع پراپنے پیغام میں کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ محکمہ بلدی نظم ونسق کی جانب سے چند تعمیر وتزئین نو کے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ18ویں صدی میں تعمیر کردہ دوسوسالہ قدیم پائیگا گنبدان، ایک سو سالہ قدیم معظم جاہی مارکٹ محمد قلی قطب شاہ کا تعمیر کردہ شہر کی سب سے قدیم عمارت بادشاہی عاشور خانہ کی تزئین نو کی گئی۔

اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق اروند کمار نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جہاں جہاں تاریخی عمارتیں ہیں ان کو جتنی جلدی ہوسکے تعمیر وتزئین نو کے کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

a3w
a3w