کھیل

اُردو یونیورسٹی میں انٹر ہاسٹل کھیل کود و ثقافتی سرگرمیوں کا اختتام

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ پروگرام کے تحت پرووسٹ بوائز ہاسٹلس، پرووسٹ گرلز ہاسٹلس اور نظامت جسمانی تعلیم اور اسپورٹس کے اشتراک سے ایک ہفتہ طویل انٹر ہاسٹل کھیل کود و ثقافتی سرگرمیوںکا کل اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں
اردو یونیورسٹی میں غیرمعیاری غذا کی فراہمی پر طلبہ کا احتجاج (ویڈیو)
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
جنید خان کو ’’جموں و کشمیر میں شہری حکمرانی‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی
مانو میں بی ٹیک و ایم ٹیک و ایم سی اے میں داخلے
اقلیتی اسکالرشپس میں بے ضابطگیوں کو حل کرنے کا مطالبہ۔ مانو کے طلبہ کا احتجاج

کرکٹ فائنل میچ اور بیڈمنٹن سنگلز اور ڈبلز مقابلے کل یعنی اتوار کو منعقد ہوئے۔ کرکٹ کا فائنل جو دھیان چند اسپورٹس گراونڈ پر کھیلا گیابوائز ہاسٹل 2 نے جیتا جبکہ بیڈمنٹن سنگلزاور ڈبلزمقابلہ بالترتیب بوائز ہاسٹل4 اوربوائز ہاسٹل1 نے جیتے۔

جناب محمد سراج خان اور جناب شیخ نوید کرکٹ میچ کے امپائر تھے جبکہ بیڈمنٹن کے امپائر جناب ضیاءالرحمان اور جناب حبیب اللہ تھے۔والی بال فائنل مقابلہ20 مئی کو منعقد ہوا جس میںبوائز ہاسٹل 2 نے اپنی جیت درج کرائی۔ جناب فضیلت نے امپائر کے فرائض انجام دیے۔

19 مئی کو فٹ بال اور ٹیبل ٹینس فائنل کا انعقاد ہوا۔ بوائز ہاسٹل2 نے بوائز ہاسٹل4 کو شکست دے کر فٹ بال ٹائٹل جیت لیا۔ ٹیبل ٹینس مقابلہ بھی بوائز ہاسٹل 2 نے جیتا۔ جناب مظفر ریفری تھے جبکہ جناب راجیش ‘ٹیبل ٹینس کے امپائر تھے۔بوائز ہاسٹل 2 نے کیرم سنگلز اور ڈبلز دونوں میں جیت حاصل کی ۔

ڈاکٹر حبیب اللہ نے امپائر کے فرائض انجام دیے۔شطرنج کے مقابلے میں محمد ارسلان اسد فاتح رہے۔ بیت بازی مقابلے میں بوائز ہاسٹل 2 کی ٹیم فاتح قرار پائی جبکہ بوائز ہاسٹل 3 نے کوئز مقابلہ جیتا۔ جناب راجیش شطرنج کے حکم تھے۔ ڈاکٹر محمد امتیاز عالم، ڈاکٹر طلحہ فرحان، ڈاکٹر آصف لئیق نے بیت بازی مقابلے میں ججس کے فرائض انجام دیے۔

پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل، پرووسٹ بوائز ہاسٹل کی نگرانی میں تمام مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا جبکہ ڈاکٹر جاوید ندیم پروگرام کو آرڈینٹر تھے۔

پروفیسر شگفتہ شاہین، پروفیسر ایم عبدالعظیم، پروفیسر رضا اللہ خان، ڈاکٹر زائر حسین، پروفیسر وقار النسائ‘ڈاکٹر محمود کاظمی، ڈاکٹراحمد خان نے مختصر پروگراموں کا افتتاح کیا اور شرکاءکی حوصلہ افزائی کی۔