جرائم و حادثات

سابق صحافی کا اغوا اور قتل، ہاسپٹل میں لاش چھوڑ کر جانے والوں کی پولیس کو تلاش

چند نامعلوم افراد نے شہر کے گچی باولی علاقہ کے ایک ہاسپٹل میں لاش چھوڑ کر چلے گئے۔ ہاسپٹل حکام کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی اور اس کی شناخت 29 سالہ مامڈی کروناکر ریڈی کے طور پر کی گئی

حیدرآباد: نامعلوم افراد نے شہر کے مضافات میں ایک سابق صحافی کااغوا کرنے کے بعد اسے قتل کردیا۔ پولیس نے پیر کے روز یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا
فرار ہونے سے انکارپر معشوقہ کے بچے کا اغوا
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا
جائیداد کے لیے بہن نے بھائی کا اغوا کروایا

چند نامعلوم افراد نے شہر کے گچی باولی علاقہ کے ایک ہاسپٹل میں لاش چھوڑ کر چلے گئے۔ ہاسپٹل حکام کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی اور اس کی شناخت 29 سالہ مامڈی کروناکر ریڈی کے طور پر کی گئی جسے اتوار کی شب حیدرآباد کے قریب کتورسے اغوا کیاگیا تھا۔

پولیس کے مطابق کرونا کر اپنے ایک دوست سریدھر ریڈی کے ساتھ بذریعہ کار چیگور سے تما پور جارہاتھا۔ چند نامعلوم افراد نے جو ایک گاڑی میں تھے‘ان کا راستہ روک دیا اور ریڈی کو زدوکوب کرنے کے بعد وہ کروناکر کو اپنے ساتھ لے گئے۔ اغوا کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے سابق صحافی کو بازیاب کرانے کا آپریشن شروع کردیا۔

ہاسپٹل حکام کی جانب سے تفصیلات پوچھنے سے قبل یہ افراد لاش کو ہاسپٹل میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ کیس درج کرنے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل روانہ کردیا۔ لاش لانے والے نامعلوم افراد کی شناخت کے لیے پولیس ہاسپٹل کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی چھان بین کررہی ہے۔

سریدھر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ کتور منڈل کے ایک عوامی نمائندہ مدھوسدن ریڈی کے رشتہ داروں نے کروناکر کااغوا کیا۔پولیس کے مطابق کروناکر سابق میں ایک اخبار میں کام کرچکا ہے بعدازاں اس نے کتور تحصیل آفس کے قریب ڈاکومنٹ رائٹر کے طور پر کام کرنا شروع کردیاتھا۔

متاثرہ‘ ایم پی‘پی مدھوسدھن ریڈی اور ان کے حامیوں کے ساتھ اراضیات کے معاملتوں میں کام کرچکا ہے۔ تاہم حالیہ دنوں میں اس کے‘ ان سے اختلافات پیدا ہوگئے۔

کرونا کر کے افراد خاندان نے الزام عائد کیا کہ مدھوسدھن ریڈی نے ہی یہ قتل کرایا ہے کیونکہ وہ کروناکر سے خائف تھا اسے خدشہ تھا کہ اراضیات کے معاملتوں میں بے قاعدگیوں کا کہیں وہ انکشاف نہ کردے۔