دہلی

سیاسی ایجنڈہ کو آگے بڑھانے نابالغوں کی تصویر کا استعمال

قومی کمیشن برائے تحفظ ِ حقوقِ اطفال (این سی پی سی آ ر) نے دہلی کے چیف سکریٹری اور دہلی پولیس کمشنر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی قائد آتشی کے خلاف تحقیقات اور ضروری کارروائی کرنے کی گزارش کی۔

نئی دہلی: قومی کمیشن برائے تحفظ ِ حقوقِ اطفال (این سی پی سی آ ر) نے دہلی کے چیف سکریٹری اور دہلی پولیس کمشنر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی قائد آتشی کے خلاف تحقیقات اور ضروری کارروائی کرنے کی گزارش کی، جنہوں نے مبینہ طور پر اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے ٹوئٹر پر نابالغ کی تصویر پوسٹ کرنے کے لیے بچوں کو استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں
اگزٹ پولس پر مکمل امتناع کے لئے سنجے سنگھ کا مطالبہ
آتشی نے دہلی کی 8 ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
نابالغ کی عصمت ریزی کیس: راہول کے ٹوئٹ پر این سی پی سی آر کوجواب داخل کرنے کی ہدایت
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے

این سی پی سی آر کے چیئرپرسن پریانک قانون گو نے چیف سکریٹری نریش کمار اور دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑا کو اپنے ایک مکتوب میں کہا کہ کمیشن کو ایک شکایت موصول ہوئی ہے، جس میں یہ اطلاع دی گئی ہے کہ آتشی سنگھ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر چند تصاویر اپ لوڈ کی تھیں، جن میں نابالغ بچوں کو اسکولوں میں (سابق ڈپٹی چیف منسٹر) منیش سسوڈیا کے پوسٹرس تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہیں۔

The National Commission for Protection of Child Rights writes to the Delhi Chief Secretary & Commissioner of Police to probe & take action against AAP leader Atishi for using children & for posting "picture of minor" on Twitter for alleged political agenda.

Originally tweeted by ANI (@ANI) on 3 March 2023 – 12:33.

یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ آتشی سنگھ نے دہلی شراب پالیسی کیس میں منیش سسوڈیا کے خلاف سی بی آئی کی تحقیقات سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔

کمیشن نے یہ بھی مشاہدہ کیا ہے کہ آتشی سنگھ کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی بچوں کی تصاویر سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شخصی ایجنڈا کے لیے دہلی کے اسکولوں میں زیرتعلیم طلبہ کا بے جا استعمال کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کمسن بچوں کے نفسیاتی رویہ پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔