شہر حیدرآباد میں گرین میٹرو لگژری اے سی بس خدمات کا آغاز
ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار کے ہاتھوں شہر حیدرآباد میں گرین میٹرو لگژری اے سی بس خدمات کا آغاز عمل میں آیا۔ پہلے مرحلے میں 25 گرین میٹرو لگژری اے سی بسیں چلائی جائیں گی۔

حیدر آباد: ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار کے ہاتھوں شہر حیدرآباد میں گرین میٹرو لگژری اے سی بس خدمات کا آغاز عمل میں آیا۔ پہلے مرحلے میں 25 گرین میٹرو لگژری اے سی بسیں چلائی جائیں گی۔
جملہ 50 گرین میٹرو لگژری اے سی سروسز چلانے کا منصوبہ ہے۔ آج پہلے مرحلہ کے تحت اس بس خدمات کو وزیر ٹرانسپورٹ پوواڈا اجئے کمار نے گچی باؤلی اسٹیڈیم کے قریب آغاز کیا۔ ٹی ایس آر ٹی سی چیئرمین باجی ریڈی گووردھن، وی سی اور ایم ڈی وی سی سجنار نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
اجئے کمار نے کہا کہ باقی 25 بسیں نومبر تک دستیاب ہو جائیں گی۔ ان بس خدمات سے مسافروں کو ماحولیاتی تحفظ اور آلودگی سے محفوظ رکھتے ہوئے سفر کا ایک بہتر اور آرام دہ تجربہ فراہم کرنا ہے۔ یہ بسیں 100 فیصد فضائی آلودگی کا اخراج نہیں کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی بچت بھی کرتی ہیں۔ صرف ایک چارج سے 225 کیلومیٹر تک سفر طے کر سکتی ہیں۔ بیٹری صرف تین سے چار گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔ دیگر سہولتوں میں کیبن، سیلون میں دو جگہوں پر سیکیوریٹی کیمرے جس کی ریکارڈنگ کا ایک ماہ کے لئے بیک اپ کی سہولت موجود ہے۔ بس کو ریورس کرنے کے لئے ایک ریورس پارکنگ اسسٹنس کیمرہ لگایا گیا ہے۔
بس کے آگے اور پیچھے ایل ای ڈی بورڈز آویزاں کئے گئے ہیں جس پر منزل کی تفصیلات موجود ہیں۔ 35 سیٹوں کی گنجائش والی ان بسوں میں موبائل چارجنگ کی سہولت اور ہر سیٹ پر ریڈنگ لیمپ لگائے گئے ہیں۔ مسافروں کی حفاظت کے لئے گاڑیوں سے باخبر رہنے کے نظام کے ساتھ ہر سیٹ پر پینک بٹن کی سہولت موجود ہے۔
جن کو ٹی ایس آر ٹی سی کنٹرول روم سے منسلک کیا گیا ہے۔ بسوں میں فائر ڈیٹیکشن سپریشن سسٹم نصب کیا گیا ہے تاکہ آتشزدگی کے حادثات کا پتہ لگایا جاسکے۔ مسافروں کو معلومات پہنچانے کے لئے بسوں میں پبلک ایڈریس سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔