دہلی

شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

صدر چین شی جنپنگ‘ نئی دہلی میں 9-10 ستمبر کو منعقد شدنی G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

نئی دہلی: صدر چین شی جنپنگ‘ نئی دہلی میں 9-10 ستمبر کو منعقد شدنی G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
چین نے ہندوستان کی ہزاروں کلومیٹر اراضی پر قبضہ کرلیا: راہول گاندھی
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج

کئی دنوں کی غیریقینی کے بعد وزارت ِ خارجہ چین کے ترجمان نے اس کی توثیق کردی۔

انہوں نے پیر کے دن ایک بیان میں کہا کہ شی جنپنگ کے بجائے وزیراعظم لی کیانگ‘ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

حکومت ِ چین نے صدر شی جنپنگ کے G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

انڈونیشیا کے جکارتہ میں جاریہ ہفتہ آسیان اور مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں بھی شی جنپنگ کی شرکت کے تعلق سے غیریقینی پائی جاتی ہے۔